حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج ٹی آر ایس کے
صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کا واحد
مقصد سماجی انصاف ہے۔ جبکہ کے سی آر اسکو خاندانی سیاست میں تبدیل کر
رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کے کے سی آر کے بیان سے سٹلرس میں خوف و
ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے جو سراسر اشتعال انگیزی ہے۔واضح رہے کہ جئے
رام رمیش ان دنوں تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم چلا
رہے ہیں۔